Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بہت خواہش کے بعد بھی آج تک خانہ کعبہ کو دیکھ نہ سکی : اداکارہ عائشہ عمر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ‘بہت خواہش کے بعد بھی آج تک خانہ کعبہ نہیں جا سکی’۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کچھ عرصے میں عمرے پر ضرور جائیں گی۔

پاکستان کی ہر دل عزیز فن کارہ عائشہ عمر ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور ان سے میزبان نعمان اعجاز نے کچھ سوالات کیے،اور ان ہی سوالوں میں سے ایک سوال یہ تھا کہ دنیا کی کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں ابھی تک بے حد خواہش کے بعد بھی آپ نہ جاسکیں ہوں؟

اداکارہ عائشہ عمر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ‘خانہ کعبہ’، اور ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ میں اب تک تو نہیں جاسکی لیکن ان شاء اللہ آنے والے اگلے ایک سال میں ضرور عمرے کی ادائیگی کے لیے جاؤں گی۔

اس کے بعد میزبان نعمان اعجاز نے پوچھا کہ ’ عمرہ ادا کرنے کے بعد کیا آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی؟‘جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ بالکل وہ اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بد لیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.