Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ جمہوری آئین پر حملہ قرار دے دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کو آئین شکنی کے ذریعے مسترد کرنے کو پارلیمنٹ پر بدترین حملہ قرار دے دیا۔ غیر آئینی اقدام کی فی الفور تنسیخ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کا اجلاس رات گئے تک ہوا، اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیش نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے ڈپٹی سپیکر کی غیر آئینی رولنگ جمہوری نظام کی بنیاد پر حملہ ہے، آئین پر حملہ آور ہونے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

متحدہ اپوزیشن نے بروز جمعہ 8 اپریل کو ملک بھرمیں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور تحفظ آئین پاکستان وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.