Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر مشکل میں، امریکا میں ڈاکٹرز نے پاگل قرار دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداکارہ میرا امریکا جا کر مشکل میں پھنس گئیں، امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر انھیں پاگل قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کورونا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کر رہی تھیں، وہ دوبارہ روٹین چیک اپ کرانے کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئیں تو وہاں اوٹ پٹانگ باتیں شروع کر دیں۔

اداکارہ میرا نے ڈاکٹر کو کہا کہ مجھے پاکستانی وزیراعظم تک پروٹوکول دیتا ہے حتیٰ کہ انھیں سینیٹ کی نشست کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پیشکش تک کی جا چکی ہے، کیا آپ جانتے نہیں کہ میں کون ہوں، میرا وی آئی پی طور پر چیک اپ کیا جائے۔

پاکستانی اداکارہ کی بدتمیزی بڑھی تو ڈاکٹر نے ان پر واضح کیا کہ آپ شوبز سٹار ہونگی، مگر میں اصول کے مطابق ہی مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے اوٹ پٹانگ باتیں جاری رہیں تو ڈاکٹر نے ذہنی امراض کے سینٹر فون کرکے عملے کو طلب کر لیا۔

خبریں ہیں کہ اداکارہ میرا کو ڈاکٹرز نے پاگل قرار دیدیا ہے، وہ گزشتہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔ اب اس صورتحال میں ان کے سسر اور شوہر کیپٹن نوید ہی اپنی گارنٹی پر انھیں واپس لا سکتے ہیں۔

دوسری جانب دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کی والدہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو وطن واپس لایا جائے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.