Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں گذشتہ ماہ کی نسبت کورونا کے کیسز میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے،ترجمان حکومت بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ( این این آئی)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ ماہ کی نسبت کورونا کے کیسز میں چار گنا اضافہ رکارڈ کیاگیاہے،کسی علاقے میں کورونا کے کیسزبڑھنے پراسمارٹ لاک ڈاﺅن کا آپشن استعمال ہوسکتاہے۔یہ بات انہوں نے بد ھ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے جن تعلیمی اداروں میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے انہیں بند کیاجاسکتاہے،ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ رمضان المبارک میں منقفہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کروایاجائےگا بلوچستان بھر میں شادی ہال 15 روز کےلئے مکمل بند کردئیے گئے ہیں نو اور 10اپریل کی درمیانی رات سے پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رہے گی عوام سے گزارش ہے کہ کورونا کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کسی علاقے میں کورونا کے کیسزبڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاون کا آپشن استعمال ہوسکتاہے ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید کہا کہ ملازمین کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے وہ معاملے پر غور کررہی ہے حکومتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بہتر فیصلہ کیاجائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.