Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان کی چھٹی وقت کی ضرورت بن چکی ہے ، یعقوب خان ناصر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی(این این آئی ) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد ر سابق وفاقی وزیر ریلوے ر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان کی چھٹی وقت کی ضرورت بن چکی ہے ملک سیاسی سماجی اور معاشی بد حالی کا شکار ہے لوگ غربت بے روزگاری سے تنگ آکر اپنے گردے بیچ اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن وزیر اعظم قوم کو ٹیلی فون پر نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنی گالا سے نکل کر عوام کے درمیان ائیں تو انھیں علم ہوگا کہ عوام کا انکے بارے میں کیا تاثرات بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے نااہل وزراءاور مشیران انھیں مس گائیڈ کرتے ہیں کہ سب اچھاہے لیکن انکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام سخت غم و غصے میں ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو ائی ایم ایف کے کہنے پر چلایا جارہا ہے ملک کو گروی رکھ کر ہماری قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ معاشی غلامی کو ختم کیئے بغیر ہم کو ترقی نہیں دے سکتے عمران خان نے کہا تھا کہ اگر میں وزیر اعظم بنا تو ائی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے آزادی حاصل کر کے کچکول ہمیشہ کیلئے ختم کر دونگا اور اگر ایسا نہ کر سکا تو اس سے بہتر ہے کہ میں خود کشی کرلوں لیکن انکا ہر معاملہ میں یوٹرن سے انکی زہنی پستی عیاں ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قائم ہے اے این پی اور پی پی پی کے جانے سے ہماری تحریک رکنے والی نہیں پی ایم ایل ن ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے جعلی حکومت دراصل میں ہم سے خائف ہے ملک میں فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے ادارے ناہل حکومت کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیں تو حکومت منٹوں میں ختم ہو جایئگی انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ڈیل کرکے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے باپ پارٹی سے ووٹ لیا جس سے پی ڈی ایم کو قوم کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہم اصولی سیاست کررہے ہیں ہر وہ کام کرینگے جو کہ ملک جمہوریت اور قوم کے مفاد میں ہو انہوں نے کہا کہ پی پی اور اے این پی نے ایک شو کاز نوٹس کے رد عمل میں اسمان سر پر اٹھا لیا یہ جمہوریت کی نفی کر رہے ہیں باز پرس نہ ہو تو اتحاد کیسے چلے گا کوئی قوائد و ضوابط ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں وضاحت پیش کر دیتے تو اسپر پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہمدردانہ غور کیا جاتا انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طبیعت میں بہتری آتے ہی اجلاس طلب کر کے کر دیا جائیگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.