Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ شہر میں درزیوں نے فی سوٹ 1200سے لیکر 3000ہزار روپے تک سلائی کے ریٹس بڑھا دئیے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن )کوئٹہ شہر میں درزیوں نے فی سوٹ 1200سے لیکر 3000ہزار روپے تک سلائی کے ریٹس لگا کر مہنگائی و بے روزگاری سے دوچار شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی، حکومتی غفلت سے خواتین اور بچوں کے کپڑوں کی سلائی کے ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے آنے سے قبل ہی درزیوں نے کپڑے سلائی کرنے کے من مانے ریٹ لگا دئیے ہیں، فی سوٹ 1200روہے سے لیکر 3ہزار تک سلائی کرنے سے متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں، عوامی و سماجی رہنماں امان اللہ اچکزئی، فصل مالک یوسفزئی، اختر بلوچ،مراد خان نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کاکڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ پیسے لینے والے درزیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرتے ہوئے ان کی دکانیں سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے عائد کر دیں، انھوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ریٹ لسٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے درزیوں نے شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں اور درزیوں کی ڈبل سلائی ریٹ کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد کے مشکلات و پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.