Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پندرہ سالوں سے بند سبی ہرنائی ریلوے سیشن پر ریل چلے گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی( اے این این ) 15سالوں سے بند سبی ہرنائی رےلوے سےشن پر رےل کو چلانے کے لئے محکمہ رےلوے سرگرم وفاقی وصوبائی حکومت کی کاوشےں رنگ لے آئی سبی ہرنائی رےلوے ٹرےک کی بحالی کا جلد امکان سبی ہرنائی کے درمےانی پہاڑی علاقوں مےں انجن کی سیٹی جلد عوام کو سنائی دے گی ٹرےک کی مرمت کا کام شروع زمےنداروں عوام مےں خوشی کی لہر‘ تفصےلات کے مطابق 1883مےں برطانوی دور مےں ان تمام وسائل کو بروئے کار لانے کےلئے ہرنائی ودےگر علاقوں کے اونچے اونچے پہاڑوں کو کاٹ کر حےرت انگےررےلوے لائن کا منصوبہ بناےا گےا 1948 مےں باقاعدہ سبی ہرنائی ،ناکس شاہرگ اور خوست سمےت بوستان اور ژوب تک تےن سوکلومےٹر طوےل ترےن رےلوے لائن کو تارےخی اہمےت کا حامل بنادےا گےا اس منصوبے نے دنےا کے ماےہ ناز انجےنئر کو حےرت زدہ کرڈالا ، ہرنائی وسائل سے مالامال علاقہ ہے جس کی تما م پہاڑی معدنےات کی دولت سے مالامال ہےں ہرنائی ناکس شاہرگ خوست زردآلو تک ہزاروں فٹ اونچا اور 65کلومیٹر طوےل ترےن سورغراور تورغر کے پہاڑی سلسلے کوئلے کے ذخائز سے بھرے پڑے ہےں ہرنائی سے بذریعہ ٹرےن ہزاروں ٹن کوئلہ اندروں ملک براستہ سبی سپلائی ہونے کی وجہ سے رےلوے سروس سے محکمہ رےلوے کو روزانہ 50کروڑسے زائد فائدہ ہوتا تھا ، جنوری 2006کو نامعلوم افراد نے پانچ5بڑے رےلوے پلوں اور رےلوے ٹرےک کو دھماکہ خےز مواد سے نقصان پہنچاےا جس کے بعد رےلوے سروس معطل ہوگئی ،جنوری 2006سے آج تک سبی ہرنائی سےکشن کو بحال نہےں کےا جاسکا اےن اےل سی کے ماےاناز انجینئرز اور آفیسران کی دن رات انتھک محنت سے سبی ہرنائی رےلوے اسٹےشن کی تعمےر ومرمت تباہ حال رےلوے پلوں کو بہترےن انداز سے نصب کردےا گےا تاہم سےکورٹی وجوہات کی بنا پر رےلوے ٹرےک کی مرمت نہ ہوسکی وزےر اعظم پاکستان عمران خان وزےر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، رند قبائل کے سربراہ و صوبائی وزےر تعلےم سردارےار محمد رند کی دن رات کاوشوں کے باعث رےلوے ٹرےک کی مرمت کا کام شروع کرنے کے لئے سروئے کےا گےا اب بہت جلد رےلوے ٹرےک اور نئی لائن ڈال کر سبی ہرنائی رےلوے سروس کو بحال کےا جائے گا جس کے لئے کام کا آغاز کردےا گےا سبی ہرنائی رےلوے لائن کی بحالی سے سبی ہرنائی کی عوام کو دےرینہ مطالبہ پورا ہونے کے ساتھ ساتھ رےل کے سستے سفر کی سہولت بھی مےسر آسکے گی پاک افواج وفاقی وصوبائی حکومت اےف سی بلوچستان کی بہترےن حکمت عملی سے سبی ہرنائی سےکشن کی بحالی کا کام جلد شروع ہوگا جو عوام کےلئے کسی نعمت سے کم نہےں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.