Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبائی وزیر سردار یارمحمد رند کی یقین دیانی پر احتجاجی ریلی منسوخ۔دھرنا جاری ریگا۔مالک کاکڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا9ویں روز جاری رہا صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی مثبت یقین دہانی پر گرینڈ الائنس کے عہدیداروں نے منگل کے روز ریلی نکالنے کا پروگرام موخر کردیا اور کہاکہ وزیرتعلیم نے جو یقین دہانی کرائی امید ہے کہ وہ ہمارے مطالبات وزیراعلیٰ تک پہنچانے میں ہماری مدد کرے گی نہ ہونے کی صورت میں دھرنا جاری اور احتجاج میں مزید وسعت لائیں گے‘ ان خیالات کا اظہار گرینڈ الائنس کے رہنماؤں عبدالمالک کاکڑ‘ حاجی حبیب الرحمن مردانزئی‘داد محمد بلوچ اور دیگر نے ہاکی چوک پر منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ ہمارا دھرنا9ویں روز میں داخل ہو چکا ہے ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ واضح اور حقیقت پر مبنی ہے جب تک وزیراعلیٰ بلوچستان بااختیار کمیٹی بنا کر ہمارے پاس نہیں بھیجیں گے اور مطالبات تسلیم نہیں کرتے احتجاج جاری رکھیں گے اور اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم احتجاج کو ختم کرکے گھر چلے جائیں گے حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ سمیت دیگر آپشن استعمال کریں گے جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور خاص کر وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے دریں اثناء گرینڈ الائنس کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم سرداریار محمد رند کی خواہش پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دھرنے اور دیگر تعلیمی حوالے سے تبادلہ خیالہ کیاگیا وزیر تعلیم نے گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ آپ لوگوں کے مطالبات حق پر مبنی ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سے بات کی اور دوبارہ بھی بات کروں گا ہم آپ کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں ہم آپ سے یہ ریکوسٹ کرتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں اس دوران گرینڈ الائنس کے عہدیداروں نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مثبت یقین دہانی پر خیر سگالی کے طور پر آج ہم آپ کی وجہ سے ریلی نہیں نکالیں گے تاہم دھرنا بدستور جاری رہے گاجس پر وزیر تعلیم نے گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ آگے بھی جا کر جلد معاملہ حل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.