Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دودھ کی پیداوار میں اضافے کیلئے اہم اجلاس طلب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : وفاقی وزارت تجارت نے دودھ کی پیداوار میں اضافے اور ڈیری سیکٹر کی ترقی کیلئے اہم اجلاس 8اپریل کو طلب کرلیا ہے جس میںشراکت داروں کی مشاورت سے تجاویز اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کو ملک میں دودھ کی طلب اور رسد میں مسلسل بڑھتے ہوئے فرق پر شدید تشویش ہے اور ملک میں دودھ کی پیداوار میں کمی کے باعث دودھ اور ڈیری مصنوعات کی در آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں در آمدی بل بھی بڑھ رہا ہے ،پاکستان اس وقت دودھ کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ سال2025تک پاکستان کی آبادی کا تخمینہ 23کروڑ40لاکھ لگایا گیا ہے ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت کی سربراہی میں اس اہم اجلاس کے انعقاد کا مقصد ملک میں دودھ کی پیداوار میں اضافے ، کارپوریٹ ڈیری فارمنگ اور سپلائی چین پر توجہ دے کر ڈیری سیکٹر کے فروغ کو ممکن بنانا ہے ،اس اجلاس میں ڈیری سیکٹر سے متعلقہ وزارتوں کے انچارج،چاروں صوبوں کے سیکریٹری لائیو اسٹاک و ڈیری اور زرعی محکمہ جات کے نمائندے ،تحقیقاتی ادارے اور ایسوسی ایشنز شرکت کریں گی ،ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ملک میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا اور تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ڈیری سیکٹر کی ترقی کیلئے تجاویز اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.