کراچی ( بزنس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ، ادھرفی تولہ سونا450روپے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 40پیسے کی کمی سے 153.30روپے اوراوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی سے 153.50روپے پرآگیا،رپورٹ کے مطابق یورو50پیسے کے اضافے سے 181.80روپے پرجاپہنچا جب کہ 50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 213روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا9ڈالر کے اضافے سے 1735 ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا450روپے کی کمی سے ایک لاکھ4ہزار اوردس گرام 387روپے کی کمی سے 89 ہزار 163روپے پرآگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1360 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔
مشرق مزید