Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : تیزی،44ہزارکی حد بحال،135اب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا، کے ایس ای100انڈیکس800 سے زائدپوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جب کہ مارکیٹ کے سرمائے میں135ارب روپے کا اضافہ بھی ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78 کھرب روپے سے بڑھ گیا،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے 76.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبارکے آغاز سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں ،اس دوران پٹرولیم ،توانائی ،مواصلا ت سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں بھرپورسرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ،کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 856پوائنٹس کے اضافے سے 44404پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح394پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17851پوائنٹس سے بڑھ کر 18245.89پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29769.50پوائنٹس سے بڑھ کر 30292.04پوائنٹس پر جاپہنچا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر78کھرب35ارب روپے ہوگیا۔گزشتہ روز 16ارب روپے مالیت کے 30کروڑ59لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو مارکیٹ میں13ارب روپے مالیت کے 30کروڑ28لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 301کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،71میں کمی اور 21 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.