Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹیم میں واپس آکر پاکستان کیلئے میچز جیتوں گا:شاداب خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انشا اللہ میں واپس آؤنگا اور پاکستان کے لئے میچز جیتوں گا۔شاداب خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھتے ہوئے بتایا کہ جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگی جس کے بعد اب میں قومی ٹیم کو اس دورے میں دستیاب نہیں ہوں گا۔شاداب خان نے لکھا کہ میں پوری کوشش اور سخت محنت کر رہا ہوں۔اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا پایا جو میں چاہتا ہوں، انشا اللہ سخت محنت کا نتیجہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر انسان سخت محنت اور مشکل وقتوں سے لڑتا رہے تو اللہ تعالیٰ مقاصد تک پہنچنے میں اسکی مدد کرتا ہے ۔شاداب خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،میں سخت محنت کرتا رہوں گا اور انشا اللہ ٹیم میں واپس آؤنگا،قومی کرکٹر نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.