Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مصباح الحق مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کے فقدان پر فکرمند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کے فقدان پر فکرمند ہیں جن کا کہنا ہے کہ بعد میں آنے والے بیٹسمینوں کو فخر زمان اور بابر اعظم سے سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر سے ٹیم کو اچھی اننگز مل رہی ہیں جیسے بابر اعظم نے پہلے ون ڈے اور فخر زمان نے دوسرے میچ میں سنچریاں اسکور کیں جن سے سیکھتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹسمینوں کو بھی بہتری درکار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ آرڈر بیٹسمین حریف بالرز پر حکمرانی کرتے ہوئے بڑی اننگز کھیلتے ہیں تو اس سے دوسرے بیٹسمینوں کو بھی اچھی کارکردگی کا حوصلہ ملنا چاہئے مگر ایسا نہیں ہو سکا البتہ کوشش یہی ہوگی کہ سینچورین کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب تبدیلیاں کی جائیں تاکہ موثر کامبی نیشن تیار کیا جا سکے جس کے سہارے میچ میں ہی نہیں بلکہ سیریز میں بھی کامیابی ممکن بنائی جائے ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کی خامیوں پر کام کر رہے ہیں اور یقین ہے کہ وہ آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی پیش کریں گے اور سیریز کی کامیابی مستقبل کے معرکوں کیلئے کارآمد ثابت ہوگی کیونکہ انہیں خود پر کامل یقین ہے کہ وہ فیصلہ کن میچ میں کامیابی کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.