Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسز سری لنکا سے سٹیج پر تاج چھین لیاگیا،ہاتھا پائی،زخمی ہوگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کولمبو :  ہاتھا ہائی کے دوران ان کے سر پر چوٹ آئی۔ایک تقریب میں پشپیکا ڈی سلوا کومسز سری لنکا کا خطاب دیا گیا۔ تاہم کچھ ہی لمحوں بعد 2019 کی فاتح کیرولن جوری نے مسز ڈی سلوا کے سر سے تاج اتارا اور مقابلے کی رنر اپ کو پہنا دیا۔کیرولن جوری نے دعویٰ کیا کہ ڈی سلوا کواس لقب سے نہیں نوازا جاسکتا کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہے ۔اس ہاتھا پائی کے دوران ملکہ حسن کے سر میں چوٹ آئی۔ واقعہ کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں مسز ڈی سلوا کو سٹیج سے روتے ہوئے باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔بعدازاں منتظمین نے مسز ڈی سلوا سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی ہے اور ان کو طلاق نہیں دی گئی۔مسز ڈی سلوا نے کہاکہ میں غیر مناسب اور توہین آمیز سلوک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔ مسز سری لنکا ورلڈ کے قومی ڈائریکٹر نے بتایا کہ تاج مسز ڈی سلوا کو واپس کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.