Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے، امریکی رکن کانگریس کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  :  امریکی رکن کانگریس نے خصوصی صدارتی مندوب برائے موسمیات جان کیری کو خط لکھ دیا، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے۔

امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیو لیو نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان ماحولیات سے متاثر دنیا کا 5 واں بڑا ملک ہے، کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 22 کروڑ آبادی اور ابھرتی معیثت کا حامل ملک ہے، آلودگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی اہمیت مسلم ہے۔

ٹیڈ ڈبلیو لیو نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور بھارت کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کو بھی مدعو ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.