Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کوسٹ گارڈزاورگوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی، 1100کلو گرام چرس برآمد،04اسمگلرز گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر (آن لائن )پاکستان کوسٹ گارڈزاورگوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں1100کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد04اسمگلرز گرفتارکر لیا ہے پرائم منسٹر کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ ادارے بشمو ل پاکستان کوسٹ گارڈز ساحلی علاقہ جات میں منشیات کے خلاف سخت چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں پاکستان کوسٹ گارڈز اورگوادر پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےگوادر کے علاقہ سٹی ہوڑہ میں بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کی کوشش کو نا کام بنا دیا پاکستان کوسٹ گارڈز اورگوادر پولیس نے گوادرکے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی اور دوران آپریشن متعلقہ علا قہ سے سمندر کے کنارے لوڈنگ کے دوران بیش قیمت منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی جس میں 1100کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،01عدد ٹویوٹا ہائی لیکس سنگل کیبن، 01عدد اسپیڈ بوٹ اور 04اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلی کارکردگی کو سراہا واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.