Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔ عمر رسیدہ افراد کو ویکسین عمر کے اعتبار سے ’ریورس آرڈر‘ میں لگوائی جائی گی، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے اندراج کیا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے 8 مارچ کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 13 ہزار 205 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.