Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پٹرولیم مصنوعات ،یوٹیلیٹی بلز میں ٹیکسزکم کرنے کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ،عوام کی قوت خرید متاثر ہو نے کی وجہ سے ہرطرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلیٹی بلز میں عائد کیے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے ،پٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جس پالیسی کا اعلان کرتی ہے ادارے اس پر عملدرآمد کے بجائے اس کے برعکس چلتے ہیں ،ایف بی آر کی جانب سے نوٹسزجاری کر کے خوف و ہراس پھیلایا جارہاہے ، ایسے حالات میں کاروبار کرنا محال ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق حالیہ چند ماہ میں خریداری کے رجحان میں 50فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.