Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فنڈز کے باوجودسائٹ ایریا کی صورتحال انتہائی ابتر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے چھ ماہ قبل 1.037ارب روپے کے فنڈز منظور کیے جانے کے باوجود سڑکوں کی تعمیر، نالوں اور ڈرینج سسٹم کو درست کرنے کا کام تاحال شروع نہیں کیاجا سکا جس سے سائٹ کی صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے سائٹ صنعتی ایریا میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کاموں میں مسلسل تاخیر پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور فوری طور پر متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر سائٹ ایریا کی سڑکوں کی تعمیر، نالوں اور ڈرینج سسٹم کو درست کرنے کے کاموں کے فوری آغاز کی ہدایت کریں تاکہ صنعتی پیداواری سرگرمیاں رکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا میں صنعتکاروں کے لیے اپنی فیکٹریوں میں پہنچنا تو درکنار پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی تباہ حال روڈ نیٹ ورک کی وجہ سے فیکٹریوں سے برآمدی مال کی ترسیل سے انکار کردیا ہے اور جو ٹرانسپورٹرز برآمدی مال بندرگاہوں تک پہنچانے کی حامی بھرتے ہیں وہ معمول سے 4گنا زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.