Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں سے حکومت مزید مستحکم ہوگی ، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : وزیراعلی جام کمال خان نے سینیٹ الیکشن میں صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے سیکرٹری مائز اینڈ منرل،سیکرٹری صحت، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری ثقافت و سیاحت، سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت کمشنرز اور کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی کے لیے متعدد ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے ساتھ متعدد محکموں کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹریز تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ایس اینڈ جی اے ڈی کے معتبرذرائع کے مطابق وزیر اعلی کی ہدایت پر کوئٹہ، پشین،لورالائی،جعفر آباد،ژوب،مستونگ،ہرنائی، شیرانی کے ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی کے لیے سینئر اور او ایس ڈی آفیسران کی لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی بیوروکریسی میں نئی ٹیم لائیں گے جس کیلئے جلدبیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں اس ضمن میں وزیر اعلی جام کمال نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے وزراء مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اگلے ہفتے تک بیوروکریسی میں بڑی پیمانے پر اکھاڑ پھچاڑ کے دوران متعدد محکموں کے سیکریٹرز تبدیل کر دئیے جائینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.