Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

روہڑی : روہڑی میں سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چالیس مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 30 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے، سنگل ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔ آئی جی ریلویز کا کہنا تھا کہ حادثے میں 5 بوگیاں کھائی میں جا گریں تاہم امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، سرچنگ اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی مصروف ہیں۔

ابتدائی طور پر حادثے کا سبب بوگیوں کی کمپلنگ ٹوٹنا بتایا گیا ہے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کی، ٹریک جلد ازجلد بحال کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ حادثےسےمتعلق رپورٹ 4سے5روز میں مل جائے گی، جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.