Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دشمن کے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے : بشریٰ رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دشمن کے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ہیں ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں دشمن ہماری خوشیوں کو متاثر کرنا چاہتا ہے مگر ہمارا اس کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہر میلی آنکھ کو کو نکال دیا جائے گا اور وطن عزیز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی چھپ کر حملہ کرنا دشمن کی پرانی عادت ہے موجودہ حالات میں قوم مکمل طور پر متحد ہے صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ہمارے قانوں نافذکرنے والے اداروں نے بہت سے حملوں کو نہ صرف ناکام بنایا ہے بلکہ دشمن کی بہت سی سازشوں کا بھرپور جواب دے کر ملک اور صوبے کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے صوبائی حکومت پورے صوبے کی امن و امان کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کر کے صوبے کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.