Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ : ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.20 روپے سے کم ہو کر160روپے اور قیمت فروخت 160.25روپے سے کم ہو کر160.05روپے پر آگئی، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر30پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے گھٹ کر 159.80 روپے اور قیمت فروخت 160.40روپے سے گھٹ کر 160.10روپے پر آگئی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192.50روپے سے کم ہو کر 191.20 روپے ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.