Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے فی تولہ1500روپے کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا46ڈالر کی کمی سے 1860ڈالر سے کم ہو کر1814ڈالر ہو گئی جس کے بعد زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1500روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے سے کم ہو کر 1 لاکھ 11 ہزار800روپے پر آگئی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں1286روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے دس گرام سونے کی قیمت 97 ہزار136روپے سے گھٹ کر95ہزار850روپے ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2ڈالر مہنگا ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے اور دس گرام سونا 172 روپے سستا ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.