Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کے سی سی آئی کو نیشنل سیونگ کا منافع روکنے پر گہری تشویش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی )کے صدر ایم شارق وہرا نے نیشنل سیونگ سینٹر کی جانب سے بچت سرٹیفکیٹس پر دیئے جانے والے منافع کی ادائیگیوں کے اچانک روکنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس سنجیدہ مسئلے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ ان ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے زیادہ تر بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد اور بیواؤں سمیت کئی ایسے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جن کی روزمرہ زندگی کا انحصار ان ادائیگیوں پر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے عوام کو بچت سرٹیفکیٹس کی مد میں منافع کی فوری ادائیگیاں کرنے کی درخواست کی تاکہ ان کے معمولات زندگی کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے ۔صدر کے سی سی آئی نے ایک بیان میں نشاندہی کی کہ کے سی سی آئی کو اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس میں منافع بغیر کوئی معقول وجہ بتائے روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی لاحق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.