Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کیا جا رہا :امریکی محکمہ خارجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن :  محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار نے اس فیصلے کی تصدیق کردی، ایک روز قبل صدر بائیڈن نے یمن میں سعودی عرب کی عسکری کارروائیوں کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فی الحال واضح نہیں حوثی باغیوں کو اس فہرست سے باقاعدہ طور پر کب خارج کیا جائے گا مگر حکام نے بتایا کانگریس کے ارکان کو اس با رے مطلع کر دیا گیا ۔دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب اور چینی عہدیدار سے پہلی بار ٹیلیفونک رابطے کیے ، انتھونی بلینکن نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن یانگ جیچی سے بات کی۔ امریکی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انتھونی بلینکن نے چین پر واضح کیا کہ امریکا اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا، سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کا ساتھ دے گا، آبنائے تائیوان سمیت انڈوپیسفک ریجن کے استحکام کیلئے خطرہ بننے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مبنی اقدامات پر چین کو جواب دہ بنائے گا۔ انہوں نے چین پر زور دیا کہ برما میں فوجی بغاوت کی مذمت کرنے میں عالمی برادری کا ساتھ دے ۔ ادھر امریکا میں چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ یانگ جیچی نے جواب میں خبردار کیا کہ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت چین کے داخلی امور ہیں، جن میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں اس سے جو غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی درستی کرے ، اور ایک چین پالیسی کی سختی سے پابندی کرے ۔ادھرامریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے درپیش مشترکہ چیلنجز پر بات کی۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے کی سلامتی و استحکام کیلئے جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.