Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فلسطین میں ‘جنگی جرائم کی تحقیقات’، عالمی عدالت کے فیصلے پر اسرائیل سیخ پا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘یہودیوں کےخلاف نظریات’ قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی راہ ہموار کرنے والے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر برہمی کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ ‘”خالصاً یہودی مخالف جذبات’ ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں ہم انصاف کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت سے لڑیں گے۔

آئی سی سی نے فیصلہ دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے جس سے ٹریبونل کو جنگی جرائم کی تحقیقات کا راستہ ہموار ہوگا۔

آئی سی سی کے پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے عدالت سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں تک عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق قانونی رائے طلب کی تھی۔

وہ مقبوضہ فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے خواہش مند ہیں۔

آئی سی سی نے کہا کہ ان کے اکثریت ججوں نے یہ فیصلہ سنایا کہ عدالت کا دائرہ اختیار 1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں یعنی غزہ اور مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم تک پھیلا ہوا ہے۔

فلسطین 2015 سے عدالت کا رکن ہے لیکن اسرائیل اس کا ممبر نہیں ہے۔

اسرائیل نے 1967 کی 6 روزہ جنگ میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلیا تھا اور بعد میں زیادہ تر عرب مشرقی یروشلم کو بھی ضم کر لیا تھا۔

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتاح نے آئی سی سی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ‘یہ انصاف، انسانیت، حق، صداقت اور آزادی کی اقدار اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے خون کی فتح ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.