Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیویارک اسمبلی میں ‘یوم کشمیر’ سے متعلق قرارداد منظور، پاکستان کا خیر مقدم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک کی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے سے متعلق قرارداد منظور ہونے پر دفتر خارجہ نے اسے ‘خوش آئند پیش رفت’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ‘قرارداد کشمیری عوام کی ہمت اور استقامت کو سراہتی ہے اور ان کی منفرد ثقافتی اور مذہبی شناخت کو تسلیم کرتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست نیویارک تمام کشمیریوں کے لیے مذہب، تحریک اور اظہار رائے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کی حمایت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ قرارداد کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں بین الاقوامی حمایت جاری رہنے کا ایک اور مظہر ہے جس کا ذکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ قرارداد اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا’۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نیویارک اسمبلی رکن نادر سیوگ اور امریکی پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کا اس سلسلے میں مدد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

نیو یارک، امریکا کی پہلی ریاست بن گئی جہاں 5 فروری 2021 کو ‘یوم کشمیر-امریکا’ منانے کا اعلان کیا گیا۔

نیویارک کی ریاستی اسمبلی نے صوتی ووٹ کے ذریعے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے 5 فروری کو ‘یومِ کشمیر امریکا’ منایا جائے گا۔

یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو امریکی- پاکستانی وکالت گروپ کی برسوں کی کوششوں کا نتیجہ تھی۔

اس قرارداد میں کہا گیا کہ ‘نیویارک کی ریاست تمام کشمیریوں کے لیے مذہب، تحریک اور اظہار رائے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کو حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.