Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستان کی ساوتھ افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  : راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ساوتھ افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری، گرین شرٹس کو 235 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے ایک سو انتیس رنز، چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو بلے بازمحمد رضوان اور حسن علی کریز پر آئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 143 رنز پر گری جب حسن علی صرف 5 سکور بنانے کے بعد مہاراج کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کے بعد یاسر شاہ میدان میں اترے جو 164 کے مجموعے کے ساتھ محمد رضوان کی شراکت داری میں کریز پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز قومی بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنرز عمران بٹ صفر اور عابد علی 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور صرف 8 رنز پر واپسی کا راستہ اختیار کیا۔ سینئر بلے باز اظہر علی 33، فواد عالم 12 اور فہیم اشرف کی اننگز 29 تک محدود رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.