Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں عدم استحکام سے سی پیک کو نقصان پہنچے گا،شاہ محمود قریشی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام بھارت کی ہائبرڈ وار کا ایک حصہ ہے، کوشش ہے کہ بھارت کی ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں، بلوچستان میں عدم استحکام سے سی پیک کو نقصان پہنچے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں پریشان کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کرینگے، کئی بارکہہ چکا ہوں بھارت کاایک واضح ایجنڈا ہے جس کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتشارپیداکرنےکامقصدسی پیک کومتاثرکرناہے،بھارت ہمارے پڑوس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرتاہے،باربارمعصوم لوگوں کوہٹ کیاجاتاہے تاکہ فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھے پھر فرقہ وارنہ کشیدگی پورے ملک میں پھیلتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بھارت کےہاتھ سے نکل چکی ہے، بھارت افغان امن عمل میں بھی اسپائلرکا کردار ادا کررہا ہےوزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بھی مسلم برادری کونشانہ بنایاجارہاہے،ان کا اقلیتوں کے ساتھ سلوک بھی دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم سے ان کا عالمی امیج متاثر ہورہا ہے وہاں کسان سراپا احتجاج ہیں ان کی معیشت متاثر ہورہی ہے، بھارتی حکومت اس سے توجہ ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کسی طرح عدم استحکام کاشکارہو،افغان امن عمل آگے بڑھ رہاہے جس میں کچھ قوتیں رکاوٹ بنناچاہتی ہیں،ایسے کرداروں کواسپائلرکہتے ہیں جونہیں چاہتے افغان امن عمل آگے بڑھے، ہم کہتے ہیں افغانستان میں امن سے پورے خطے کوفائدہ ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک افغان سرحدکے قریب داعش کوبھی ہوادی جارہی ہے، افغان قیادت کے پاس سنہری موقع ہے، افغان قیادت کوچاہیے آپس میں بیٹھ کرگفت وشنیدبڑھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.