Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے : بشریٰ رند 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

اوتھل(آن لائن )پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ مچھ میں کان کنوں کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں،حکومت ان دہشتگردوں کو کفر کردار تک پہنچا کر رہے گی,دھرنے میں بیٹھے جاں بحق ہونیوالے ہزارہ برادری کے افراد کے لواحقین کے بیچ میں کچھ ایسے عناصر بیٹھے ہیں جو اس دھرنے کے ختم ہونے کے حامی نہیں حالانکہ لواحقین اتنا زور نہیں دے رہے ہیں دھرنے کی آڑ میں کچھ لوگ ان کو بڑھکا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہماری حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارمابیل پریس کلب اوتھل لسبیلہ کے عہدیدار سینئر صحافی رفیق تبسم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،صحافی رفیق تبسم نے ملاقات کی اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہےصحافیوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صحافیوں کو جو درپیش مسائل ہیں ان کو حکومت حل کرنے کیلئے کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بہتری کے لئیے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا ہے اور مزید بھی صوبائی حکومت صحافیوں کی معاونت کے لئیے حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے ارمابیل پریس کلب کے عہدیدار رفیق تبسم کو یقین دلایا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے بات کرکے آپ کامسلہ حل کراوں گی کیونکہ پہلے بھی آپ کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئیے وزیراعلی جام کمال خان نے گرانٹ جاری کی تھی اب بھی آپ کے پریس کلب کو جلد گرانٹ دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.