Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ‘ سینیٹر عثمان کاکڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(اے این این)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹرعثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور یہاں کی حکومت بے بس اور بے اختیار ہے پانچ دن گزرنے کے باوجود لاشیں سڑکوں پر پڑی ہے اور سلیکٹڈ حکومت کے پاس وقت نہےں ہے کہ وہ جا کر ان کے مطالبات سنےں پشتونخواملی عوامی پارٹی صوبے مےں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور دہشت گردی کے شکار ہونے والے کان کنوں کے لواحقےن کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کےلئے تےار ہے ‘ان خےالات کا اظہار انہوں نے اےک نجی ٹی وی سے بات چےت کرتے ہوئے کےا‘ انہوں نے کہاکہ سلےکٹڈ وزےراعظم اور ان کے وزراءاور مشےروں کے پاس اتنا وقت نہےں ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرکے لواحقےن کے زخموں پر مرہم پٹی رکھےں انہوں نے کہاکہ پشتونوں ‘بلوچوں اور ہزارہ برادری نے نام نہاد دہشت گردی کی جنگ مےں بہت بڑی قربانےاں دی ہےں اور اب ملک مےں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہےں اور ان کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات نہےں اٹھائے جارہے ہےں انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی شروع دن سے ان چےزوں کے خلاف تھے مگر تمام تر حالات کے باوجود سلےکٹڈ حکومت ان مسائل پر توجہ دےنے کی بجائے پی ڈی اےم اور جمہوری قوتوں کے خلاف سازشےں کررہی ہے مگر اب ان کی سازشےں کامےاب نہےں ہو گی کےونکہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اب عوام نے سلےکٹڈ حکومت کے خلاف فےصلہ دےدےا جس کی وجہ سے اب حکمرانوں کو جانا ہوگا کےونکہ ملک کے بحرانوں کے ذمہ دار ےہی قوتےں ہےں جنہوں نے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچا رکےا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.