Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہمارے دل ہزارہ برادری کے ساتھ دھڑکتے ہیں: یوسف رضا گیلانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ فوری طور پر دھرنے کے شرکاءکے غم میںشریک ہوں مگر گزشتہ روز ہائی کورٹ اسلام آباداورنیب کورٹ میں میری پیشی تھی جس کے فوراً بعد ہم یہاں پہنچے اور آج بھی صبح جہاز فنی خرابی کی وجہ سے جلدی نہ پہنچ سکی جس کے بعد ہم متبادل جہاز سے یہاںپہنچے دھر نے کے شرکا ئسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ قطعاً کسی کے دل میں نہیں ہونا چاہےے کہ ہم یہاں سیاسی طور پر آئے ہیں ہم آپ کے پاس بھائی چارے اور آپ کے غم میںشرکت کے لئے آئے ہیں۔ میں پہلے بھی یہاں حاضری دے چکا ہوں ، اور ہمارے ایک اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک سانحہ کے بعد یہاں پہنچے تھے اور وزیراعلیٰ کو ہٹا کر گورنر رول لگایا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںآپ کے دکھ درد اور غم کا احساس ہے ماضی میںبھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیںاور کوئی گرفتار نہیں ہوا ۔ آج 5دن ہوگئے ہیںآپ کر شدید سردی میں بیٹھے ہوئے مجھے اس بات کا ادراک ہے اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ابھی تک میتوں کی تدفین نہیںہوسکی ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی یہ کوشش ہوگی کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہو اور اگر اے پی سی بلانی پڑی تو بلائیںگے ۔ میں تمام لواحقین اور ان کے بچوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور ہمارے دل ہزارہ برادری کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.