حقوق کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے جس میں غفلت اور لاپرواہی کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا ،ڈاکٹر عبدالحی بلوچ
کوئٹہ (این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آباد اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انکی حقوق کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے جس میں غفلت اور لاپرواہی کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی رہنما آصف مسیح کی قیادت میں ان سے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذہبی امور کے امدادی فارم میں جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے کیونکہ کرسمس کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے بے شمار متاثرین امداد فارم جمع نہیں کر سکے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام فوری نوٹس لیں۔