Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سانحہ مچھ: مریم نواز، بلاول نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، لیاقت شاہوانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن )حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے مچھ کے مقام پر ہزارہ برداری کے کان کنوں کی ہلاکت کے معاملے پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آج جو سنجیدگی دکھانی چاہیے تھی وہ قطعا نظر نہیں آئی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری توقع تھی آج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہوگی۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کی آمد پر امید تھی وہ ہزار برداری کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، انہیں حوصلہ دیں گے لیکن افسوس ہوا انہوں نے اس موقع پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے نرم لفطوں میں سیاست کی جبکہ انہیں چاہیے تھے کہ وہ دھرنے کے منتظمین کو آمادہ کرنے کی کوشش کرتے کہ میتوں کا تقدس مد نظر رکھتے ہوئے ان کی تدفین کی جائے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ دونوں رہنماں کی بیانات میں اشتعل انگیزی تھی۔انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے اسلام آباد میں اپنا مراسلہ ارسال کی جس میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں میں 7 افغان شہری ہیں اس لیے ان کی میتیں انہیں فراہم کی جائیں۔لیاقت شاہوانی نے دھرنے کا شرکا سے ایک مرتبہ پھر گزارش کی کہ میتوں کی تدفین کی جائے اور جاں بحق ہونے والے افغان شہریوں کی میتیں فراہم کریں تاکہ انہیں افغانستان کے حوالے کی جاسکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.