Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سانحہ مچھ کے متاثرین حکومتی داد رسی کے منتظر، وزیراعظم کو احساس نہیں: مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص کو ذرا احساس نہیں، سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھتے، قومی سانحہ پر سیاست نہیں کی جاسکتی۔

پاکستان مسلم لیگ نون ک نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں اور وزیراعظم باپ کا کردار ادا کرتا ہے، مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں، غریب کان کن انتظار کر رہے ہیں کوئی ان کے دکھ کا مداوا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوئٹہ جانے کی ہدایات دی، سانحہ مچھ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غریب کان کنوں کے ساتھ ظلم بہت دیر سے ہوتا آ رہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں، ایسے واقعہ پر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.