Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ:گیس کی عدم فراہمی پر 12 سے زائد فیکٹریاں بند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی کے باعث نوری آباد اور کوٹری صنعتی زون کی 12 سے زائد فیکٹریاں بند ہوگئیں۔ وفاقی چیمبر کے نائب صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ صنعتی زون کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث ٹیکسٹائل ،دھاگہ اور کیبل ساز سمیت دیگر فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں، یہ وہ فیکٹریاں ہیں جو اپنے پاورجنریشن سے فیکٹریاں چلارہے تھے جبکہ حکومت نے ایسی صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری کی ہوئی ہے جو برآمدات کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے نکلنے والی گیس بھی فیکٹریو ں کو فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ وزرات توانائی کے ساتھ معاہدے کی رو سے ایل این جی اور مقامی گیس کے فرق کے طور پر گیس کے نرخ کو 786 روپے سے بڑھاکر 930 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے پر اتفاق ہوا لیکن اس پر عمل کرنے کے بجائے گیس معطل کردی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صنعتی زون کو گیس کی ضروریات پوری کی جائیں، ورنہ برآمدت کا شعبہ متاثر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.