کراچی ( بزنس رپورٹر) عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، مسلسل تیسرے کاروباری روز بھی فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو گیا،تین روز میں سونے کی قیمتیں 2300 روپے تک بڑھ چکی ہیں ،ادھرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوعالمی بلین مارکیٹ میں سونا7ڈالر کے اضافے سے 1955ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ16ہزار600اور دس گرام 515روپے بڑھ کر 99ہزار 966روپے پرجاپہنچا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 5پیسے کی کمی 160.35روپے پرآگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.50روپے پرمستحکم رہا۔یورو1.20روپے بڑھ کر198روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے اضافے سے 219روپے پرجاپہنچا۔
مشرق مزید