کراچی ( بزنس رپورٹر) سرمایہ کاروں کی حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی کا رجحان رہااورکے ایس ای100نڈیکس کی45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ، انڈیکس502.99پوائنٹس کے اضافے سے 45153.42پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،55.63 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، مارکیٹ کاسرمایہ 94 ارب97کروڑ97لاکھ روپے بڑھ گیا،کاروباری حجم منگل کی نسبت 14.10فیصدزائد رہا، ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا100انڈیکس 45194پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیااورتیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس212.97پوائنٹس کے اضافے سے 18921.67پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس364.42پوائنٹس کے اضافے سے 31630.58پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، مجموعی طور پر417کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 168میں کمی اور17میں استحکام رہا، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 81 کھرب 48 ارب 85کروڑ2لاکھ روپے سے بڑھ کر 82کھرب 43ارب82کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی ۔
مشرق مزید