Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بطور کپتان تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں:محمد رضوان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرائسٹ چرچ ( سپورٹس ڈیسک ) مجھے جس طرح وکٹ کیپنگ میں پرفارم کرنا چاہیے تھا، ویسا نہیں کر سکا،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 20 وکٹیں درکار اور یہاں فیلڈنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ، ہم نے میچ میں اچھی فیلڈنگ نہیں کی ہمیں فیلڈنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا،یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا سبق تھا، ہمیں تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹسمین باصلاحیت ہیں، آئندہ سیریز میں ان سے بہتر کارکردگی کی امید ہے ،انہوں نے کہاکہ اس ٹیسٹ میچ میں باؤ لرز نے ہمارے لیے کئی مواقع پیدا کئے ، ان کے جارحانہ انداز میں کمی نہیں ہے مگر کیچز چھوٹنے سے ان کا مورال گرا،محمد رضوان نے کہاکہ ہم میچ میں ریلیکس ہوئے جس کا خمیازہ بھگتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.