Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بدترین کارکردگی کا سلسلہ برقرار ، پاکستان نے کیویز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ بھی گنوا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرائسٹ چرچ ( اسپورٹس ڈیسک) بدترین کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان نے کیویز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ بھی گنوا دیا،اننگز اور 176 رنز سے ناکام سائیڈ دوسری باری میں 186 پر دم توڑ گئی جس میں اظہرعلی اور ظفر گوہر یکساں طور پر 37رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فہیم اشرف 28 اور عابد علی 26 پر ہمت ہار گئے ،چھ وکٹیں لینے والے کائیل جیمی سن میچ میں گیارہ شکار کر کے مرد میدان اور کین ولیمسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،ٹرینٹ بولٹ نے بھی تین مہرے کھسکائے ۔ ہیگلے اوول میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے ایک وکٹ پر آٹھ رنز سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو نائٹ واچ مین محمد عباس تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد علی نے 26 رنز بنا کر پوائنٹ پر متبادل فیلڈر ول ینگ کو کیچ تھما دیا۔اظہرعلی کے ساتھ حارث سہیل نے وکٹ پر ایک گھنٹہ ضرور گزارا لیکن 15رنز سے آگے نہ جا سکے اور جب کائیل جیمی سن نے اپنی وکٹ پچانے کی جدوجہد میں مصروف 37رنز بنانے والے اظہرعلی کو بھی وکٹوں کے عقب میں کیچ کرادیا تو پاکستان کی شکست پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی۔فواد عالم 16اور کپتان محمد رضوان بھی دس رنز بنا کر چلتے بنے تو چائے کے وقفے پر سات وکٹیں 134رنز پر گر چکی تھیں اور پاکستانی بیٹنگ آخری سانسیں لے رہی تھی۔تیسرے سیشن میں فہیم اشرف کی 28 رنز پر واپسی کے بعد اگرچہ ظفر گوہر نے سات چوکوں سمیت 37 رنز کا اضافہ کیا لیکن پوری پاکستانی ٹیم 186رنز پر سمٹ کر نیوزی لینڈ کی چوتھی بڑی ٹیسٹ کامیابی کا باعث بن گئی جبکہ یہ گرین شرٹس کی کیویز کیخلاف دوسری بڑی ناکامی تھی کیونکہ اس سے قبل مارچ دو ہزار ایک میں ہملٹن پر ہوم ٹیم نے پاکستان کیخلاف اننگز اور 185رنز سے کامیابی یقینی بنائی تھی۔طویل قامت پیسر کائیل جیمی سن نے چھ وکٹیں حاصل کرکے میچ میں اپنے شکاروں کی تعداد گیارہ تک پہنچا کر مرد میدان کے ایوارڈ پر قبضہ جمایا جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے بھی تین مہرے کھسکائے اور اپنی ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن رکھا تاہم ڈبل سنچری بنانے والے کپتان کین ولیمسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.