لاہور( شوبز ڈیسک ) اپنے حالیہ ویب انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ‘وہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے شوبز سے توبہ کرلی تھی، مجھے حیرت ہے کہ میری ویڈیو کسی نے دیکھنے کی زحمت گوارا نہ کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر فن کی ہر وہ شکل آرٹ میڈیا اللہ کے متعین کردہ حدود میں رہ کر استعمال کی جائے تو نہ صرف وہ حلال ہے بلکہ اس وقت کی شدید ضرورت بھی ہے ۔حمزہ علی عباسی کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اب پڑھنا ہے اور میں نے اسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا ہے اور کیونکہ پڑھنا وقت طلب ہے ، اگر میں میڈیا پر رہ کر شوٹنگ میں مصروف رہوں گا تو نہ پڑھ سکوں گا نہ آپ سے بات کرسکوں گا۔
مشرق مزید