Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجرا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آ ف پاکستان (ایس ای سی پی )نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا۔

ایس ای سی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے اجرا سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ڈیجیٹلائزہو گیا ہے اور رجسٹریشن مزید تیز اور سہل ہو گئی ہے جبکہ ایس ای سی پی کی کارپوریٹ رجسٹری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہوگئی ہے ، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد کاغذ پر چھاپے گئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا ختم کر دیا گیا ہے ، ایس ای سی پی کا نیا الیکٹرانک سرٹیفکیٹ کمپنیز ایکٹ کے تحت تمام قانونی شرائط پوری کرتا ہے اور کاغذ پر پرنٹ شدہ سرٹیفکیٹ کی طرح قانونی حیثیت رکھتا ہے ۔

ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ پر ایس ای سی پی کا مونوگرام ، رجسٹرار کی الیکٹرانک سیل اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے مخصوص کیو آر کوڈ دیا گیا ہے ۔ الیکٹرانک سرٹیفکیٹ کے اجرا ایس ای سی پی کو جدت کی جانب لے جانے اور اس کے تمام ریگولیٹری فرائض کی ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.