Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کا افغانستان سے پاکستانی فوج پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں چھپ کر پاکستانی فوج پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے، شہید سپاہی فضل واحد کا تعلق شانگلہ سوات سے تھا، پاکستان دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز افعانستان کی سر زمین سے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہوا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.