Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی کسانوں اور مودی سرکار میں ڈیڈ لاک برقرار، ٹریکٹر مارچ دلی کی جانب رواں دواں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دلی : بھارتی کسانوں اور مودی سرکار میں مذاکرات ڈیڈ لاک برقرار ہے، ہزاروں کاشتکاروں نے ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے لوگوں کو دلی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بھارت میں متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی ٹریکڑ ریلیاں راجستھان، ہریانہ، پنجاب سے کسانوں نے ہزاروں ٹریکٹروں پر مارچ کیا اور لوگوں کو دلی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات ہر صورت منوائیں گے۔ شرکا نے مزید کہا کہ وہ کالے قوانین کو رد کروا کر ہی دم لیں گے۔ 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِ جمہوریہ پر دیہات سے ٹریکٹر ریلیاں دلی پہنچیں گی۔

رہنما وں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کسانوں کے احتجاج کے باعث دورہ بھارت ملتوی کرنا ان کی بڑی جیت ہے۔ بھارتی سپر یم کورٹ پیر کو متنازعہ قوانین کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.