Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تاجروں کا وفاق سے فرانس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بزنس کمیونٹی کا غم غصہ اور بڑھ گیا۔

لاہور چیمبر، ہال روڈ، بیڈن روڈ، انارکلی سمیت متعدد مارکیٹوں کے سیکڑوں تاجروں نے فرانس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا، تاجر قیادت نے وفاقی حکومت سے فرانس کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ہال روڈ خدمت گروپ نے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ، انارکلی بازار ، مال روڈ ، بیدن روڈ ، نیلا گنبد ، سائیکل مارکیٹ ، لاہور چیمبر کے قائدین، تاجر رہنمائوں سمیت تاجروں کی بڑی نے تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، ریگل چوک سے ہائی کورٹ چوک تک ہزاروں عاشقان رسول نے اسم محمدؐ کے بینرز ، کارڈ ، فیلکسز تھامیں اور لبیک لبیک یارسول اللہ ؐکے نعرے لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.