Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپرسٹار رافیل نڈال کا بڑا کارنامہ، پروفیشنل ٹینس میں ہزار فتوحات مکمل کر لیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دنیائے ٹینس کے سپر سٹار رافیل نڈال نے بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پروفیشنل ٹینس میں ہزار فتوحات مکمل کر لی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ورلڈ ریکارڈ بُک میں چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رافیل نڈال نے پیرس میں اپنے ہم وطن سپینش کھلاڑی فیلیسیانو لوپز کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی۔ اس جیت سے ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کی فتوحات کا ریکارڈ ایک ہزار ہو گیا ہے۔

رافیل نڈال اس سنگ میل تک پہنچنے والے دنیا کے چوتھے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے جمی کونرز ایک ہزار دو سو چوہتر، روجر فیڈررز ایک ہزار دو سو بیالیس اور ایون لینڈل ایک ہزار اڑسٹھ فتوحات سمیٹ چکے ہیں۔

پیرس ماسٹرز میں تاریخ ساز میچ اور کامیابی پر رافیل نڈال نے ہزار کے ہندسے کے ساتھ خصوصی پوز مارے اور مداحوں کے دل جیت لیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.