Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو بغاوت پر اکسا رہا ہے، وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ(ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے۔

سوات میں صحت کارڈ کے اجرا کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ ڈرامہ ہورہا ہے کہ سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، ان میں ایک ڈاکو لندن جا کر بیٹھ جاتا ہے، بیماری کی ایکٹنگ کرتا ہے جس سے ہمیں ترس آ جاتا ہے، وہ باہر چلا گیا تو پہلے اس نے کوشش کی کہ کسی طرح این آر او مل جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے این آر او کی پوری کوشش کی لیکن وہ یہ جانتا ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دینے لگا، جب اس کو یہ علم ہو گیا کہ جو مرضی بلیک میل کرے عمران خان این آر او نہیں دے گا تو اس نے باہر بیٹھ کر گیم کھلنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستانی فوج اور عدلیہ پر حملہ کرنے کا جو کھیل کھیلنا شروع کیا ہے اور فوج کو کہہ رہا ہے کہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو یعنی فوج کو کہہ رہا ہے کہ کہ بغاوت کرو، اپنا پیسہ بچانے کے لیے لندن میں بیٹھ کر فوج کو کہہ رہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کرو، اس سے بڑا ملک کا دشمن کون ہو سکتا ہے اور اس کی بیٹی بھی یہی باتیں کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.