Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ٹی ٹونٹی :شا ہین اور حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان  (خصوصی رپورٹر)  نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شاہین اور حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی ،کے پی نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔دوسرے میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 3رنز سے شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے 184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تجربہ کار آلراؤنڈر محمد حفیظ نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے 61 رنز سکور کئے ۔ اس سے قبل محمد رضوان نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر شرجیل خان نے 90 رنز بنائے ۔ سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر183 رنزبنائے ۔ دوسرے میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 3رنز سے شکست دے دی،168کے جواب میں سنٹرل پنجاب 165 بناسکی ۔عبداللہ کی نصف سنچری رائیگاں گئی ۔بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 168رنز بناسکی تھی ، احسان عادل نے تین، گوہر ظفر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.