Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر تین سائنسدانوں کیلئے نوبیل انعام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سٹاک ہوم :  سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طب کے انعام کی رقم تینوں سائنسدانوں برطانیہ کے مائیکل ہوٹن اور امریکا کے ہاروی آلٹر اور چارلز رائس میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی، کمیٹی نے تینوں سائنسدانوں کی محنت کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ تینوں ماہرین کی کاوشوں کی بدولت ہی دنیا آج مہلک بیماری کا سامنا کرنے کے قابل ہے ۔تینوں ماہرین کی دریافت سے قبل دوسرے سائنسدان ہیپاٹائٹس اے کو دریافت کرچکے تھے مگر اس کے باوجود خون میں موجود کسی خفیہ وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں انسان لقمہ اجل بن رہے تھے ۔تینوں ماہرین نے 1960 کے بعد خون میں موجود خفیہ وائرس پر تحقیق شروع کی اور کئی سال کی محنت کے بعد تینوں نے ہیپا ٹائٹس بی اور سی کو دریافت کرلیا جو ہیپاٹائٹس کی خطرناک ترین اقسام ہیں۔آج اور کل فزکس اور کیمسٹری، جمعرات کو لٹریچر اور جمعہ کو نوبل امن انعام جیتنے وا لوں کے نا موں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سال کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ توجہ نیچرل سائنس کے شعبے پر مرکوز ہونے کے امکانات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.